خیبر پختونخواہ کے متاثرین سیلاب کی امداد کیلیے تفصیلات

July 30, 2010 by

خدارا توبہ کریں، توبہ کرائیں ۔۔۔

October 16, 2009 by

مولانا مکی صاحب کا پیغام

متاثرین سوات آپریشن کی صورتحال اور ہماری خدمات

July 10, 2009 by

کاکا خیل ریلیف کیمپ میں نیو ماڈل ٹینٹ ویلج کا قیام

June 25, 2009 by


کاکا خیل ریلیف کیمپ میں متاثرین کے لیے نیوماڈل ٹینٹ ویلج کے قیام کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔متاثرین کو سڑکوں سے اٹھا کر باعزت طور پر ٹھکانہ دینے کے لیے کاکا خیل ریلیف کیمپ کی طرف سے ایمر جنسی خیمہ بستی قائم کی گئی جس میں ۲۰۰ خااندانوں کو بسایا گیاہے لیکن خیموں کے تنگ ہونے کی وجہ سے متاثرین کو کچھ مشکلات کا سامنا تھا ۔اس بات کو محسوس کرتے ہوئے کاکا خیل ریلیف کیمپ میں ایک نیو ماڈل ٹینٹ ویلج کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں وسیع واٹر پروف خیمے لگائے گئے ہیں اور متاثرین کے لیے ہر قسم کی سہولیا ت بہم پہنچانے کا خاص خیال رکھاگیاہے ۔نیوماڈل ٹینٹ ویلج میں اسلامی اقدار وروایات کو محفوظ رکھنے کی خاطر خواتین کیلیے پردے کا خاص طور پر انتظام کیا گیا ہے، ہر خیمے کے سامنے ایک وسیع صحن بنایا گیا ہے جس سے امید کی جارہی ہے کہ خیمے میں زیادہ سے زیادہ افراد بآسانی رہ سکیںٹینٹ ویلج کے قیام کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔ علاوہ ازیں پانی کی بڑی ٹنکی، خواتین کے لیے الگ باتھ رومز ،غسل خانے ،برتن اور کپڑے دھونے کی جگہ کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔نیوماڈل ٹینٹ ویلج کے قیام کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ کام مکمل ہونے کے بعد پرانی خیمہ بستی والوں کو وہاں منتقل کیا جائے گا ، انشاءاللہ ۔

نیو ماڈل ویلیج پر کام تیزی سے جاری ہے

نیو ماڈل ویلیج پر کام تیزی سے جاری ہے


رضاکاروں کی ڈائری کے اوراق

June 21, 2009 by


یہ نیا سلسلہ ان پرعزم اور باحوصلہ رضاکاروں کی یاداشتوں کے ڈائری کے چند اوراق پر مشتمل ہے، جنہوں نے سوات آپریشن کے نتییجے میں بے گھر ہونے والے مہاجرین کی مہمانداری اور خدمت کی سعادت پائی۔

انشاءاللہ العزیز کوشش کی جائے گی کھ زیادہ سے زیادہ رضاکاروں کے تاثرات وقتاً فوقتاً ان صفحات پر پیش کیے جائیں۔ لیجیے پڑھیے۔

رضاکاروں کی ڈائری کے اوراق

یا اللھ، رحم فرما، ہماری توبہ قبول فرما

June 15, 2009 by


کیا آپ چند لمحے فارغ کرسکتے ہیں؟ مجھے معلوم ہے کہ آپ کے اوقات بہت مصروف ہیں۔
کیا شب و روز کی مصروفیات کے گورکھ دھندے سے آپ کچھ لمحے ان لوگوں کیلیے نکال سکتے ہیں جو چند روز پہلے آپ ہی کی طرح اپنے گھروں میں، اپنے عافیت خانوں اور راحت کدوں میں معمول کی زندگی بسر کررہے تھے؟ آج اچانک ان کی دربدری کا حکم ہوا۔ عافیت اور راحت کو خیرآباد کہہ کر یہ لوگ جس حال میں ہیں وہ ناقابل بیان ہے۔ ہم ان کیلیے کچھ اور نہیں کرسکتے تو کیا چند لمحے بھی نہیں دے سکتے؟
یہ کام ہم میں سے ہر شخص بڑی سہولت سے کرسکتا ہے، اسکے لیے کسی بڑے تردد اور پریشانی کی ضرورت نہیں۔ بس اتنا کیجیے کہ وضو کرلیجیے اور جائے نماز بچھاکر دو رکعت نماز "صلواة الحاجات" پڑھ لیجیے۔ پھر قبلہ رخ ہوکر اللہ تعالی کی حمد و ثنا بیان کیجیے اور سروردوعالم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجیے۔ اس کے بعد ہاتھ اٹھاکر اورگڑگڑاکر دربارالہی میں یہ عرض پیش کردیجیے ۔

اے پروردگارعالم، اپنی مخلوق پر رحم فرما۔ تیرے بندے اور تیری بندیاں، اور معصوم بچے رحم کی بھیک مانگتے ہیں۔ یا اللہ، وہ لوگ جو کل تک اپنے گھروں میں، سوات کی وادئ مرغزار میں چین سے رہ رہے تھے، آج دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔ یاالہی خواتین اپنے ناتواں اور کمزور وجود کے ساتھ سڑکوں کے کنارے رات گزارنے پر مجبور ہیں۔ معصوم بچے حیران ہیں کہ اچانک کایا کیسے پلٹی؟ ان کے گھر، ان کے اسکول اور ان کے باغات کہاں گئے؟ کل ننھی سی یاسمین گل مجھ سے پوچھ رہی تھی کہ میری گڑیا میرے گھر میں رہ گئی ہے، وہ مجھے کیسے ملے گی؟ میں نے کہا: میری چندا، میں ابھی تمہارے لیے بازار سے دوسری گڑیا منگواکر دیتا ہوں۔ مگر وہ بضد تھی کہ نہیں، مجھے اپنی والی گڑیا ہی چاہیے۔ یا الہی، یہ بچے کہ جو اپنے والدین کی پریشانیوں اور تفکرات سے بے فکر ہیں، ان کی معصومیت اور بچپن پر رحم فرما۔

الہی، ہماری نافرمانیوں، ہمارے گناہوں اور ہماری بداعمالیوں کی نحوست نے ساری مخلوق کو پریشان کردیا ہے۔ یااللہ، ہم توبہ کرتے ہیں، ہماری توبہ قبول فرما۔ یااللہ، ہم تمام نافرمانیوں سے توبہ کرتے ہیں، ہماری توبہ قبول فرما۔
یااللہ، یہ پردہ نشین بیبیاں، آج گھروں سے باہر ہیں، ساری زندگی اپنے ہاتھ کی حلال کمائی کمانے والوں کے ہاتھ لوگوں کے سامنے پھیل گئے ہیں، یا اللہ رحم فرما۔

اب اس آزمایش کو مختصر فرمادے، اب اپنی رحمت و رضا کے فیصلے فرمادے۔ یا اللہ، ظالموں کے ہاتھ روک دے۔ یا اللہ مظلوموں کی آہوں اور سسکیوں کا سننے کا مزیدیارا نہیں رہا۔ یا الہی اب امن و امان اور چین و سکون کے فیصلے فرمادے۔


دل بدل دے ۔ ایک خوبصورت دعا، جنید جمشید کی خوبصورت آواز میں

June 1, 2009 by


آئیے اپنی بے حسی، قلب کی ظلمتوں، اور دلوں کے زنگ کو دور کرنے کیلیے اللہ رب العزت کے حضور دعا کریں



مولانا عدنان کاکاخیل کی زبانی متاثرین سوات کی دلدوز داستانیں

May 17, 2009 by

متاثرین سوات آپریشن کے کیمپس سے واپسی پر جیوکےمعروف پروگرام عالم آن لائن میں مولانا عدنان کاکاخیل غم و بے بسی کی داستانوں کے ساتھ ، عزم و حوصلے کے کچھ قصے بھی بیان کررہے ہیں۔ یہ لائیو پروگرام ۱۵ مئی کو نشرکیا گیا

وڈیو ڈاؤن لوڈ کریں
آڈیو ڈاؤن لوڈ کریں

متاثرین سوات کے ایک کیمپ سے مولانا عدنان کاکاخیل کی گفتگو

May 15, 2009 by

سوات کے بے گھر ہونے والے افراد پرکیاکیا قیامتیں گزریں، نوجوان اسکالرمولاناعدنان کاکاخیل مہاجرین کے ایک کیمپ سے براہ راست بیان کررہے ہیں۔ عالم آن لائن کی یہ اسپیشل قسط ۱۳ مئی کو جیو ٹیووی پر نشر کی گئی

وڈیو ڈاؤن لوڈ کریں
آڈیو ڈاؤن لوڈ کریں
,


Follow

Get every new post delivered to your Inbox.